اسرائیلی سفارتکار ترکی سے میڈیا کی موجودگی میں بے دخل

جمعرات مئی 13:48

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) ترکی نے اسرائیل کے سفارتکار کو میڈیا کی موجودگی میں ایئرپورٹ سے بے دخل کردیا۔

(جاری ہے)

ایران ٹی وی کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے تازہ واقعات کے بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلاتے ہوئے اپنے ملک سے اسرائیلی سفارت کار کو چلے جانے کا حکم دیا۔

ترکی نے اسرائیلی سفارت کار کی ملک بدری کے واقعے کی کوریج کے لیے میڈیا کو بلوالیا اور اسرائیلی سفارت کار کی عام افراد کی طرح تلاشی لے کر اسے ایئرپورٹ سے روانہ کردیا جبکہ یہ مناظر براہ راست دکھائے گئے۔

Your Thoughts and Comments