مہاجرین کا بحران، جرمن حکومت نے گزشتہ برس اکیس ارب یورو خرچ کیے

سیاسی پناہ کے درخواست دہندگان اور انضمام پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں ساڑھے چھ ارب یورو خرچ

جمعرات 17 مئی 2018 16:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 17 مئی 2018ء)جرمن حکومت نے مہاجرین کے بحران کے تناظر میں صرف گزشتہ برس اکیس ارب یورو خرچ کیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں سے متعلق بتایاگیاکہ اس میں سے دو تہائی یعنی قریب چھیاسٹھ فیصد رقم ہجرت کی وجوہات کو ختم کرنے پر خرچ کی گئی۔ اس دوران صوبائی اور ضلعی انتظامیہ نے سیاسی پناہ کے درخواست دہندگان اور انضمام جیسے شعوں پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں ساڑھے چھ ارب یورو خرچ کیے۔ تاہم کچھ جرمن ریاستیں اس تناظر میں وفاق سے مزید رقوم کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے لیے مواد وزارت مالیات نے فراہم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :