مری جانے والے سیاحوں کو لینے کے دینے پڑ گئے

جمعرات 17 مئی 2018 21:34

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 17 مئی 2018ء) مری کشمیر روڈ پر گذشتہ رات 43 میل کے مقام پر مبینہ طور پر دودرجن کے قریب گاڑیوں کے مسافروں کو مسلح افراد نے لوٹ لیالاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل،اور خواتین کے زیورات لوٹنے کے بعد فرارہوگئے اطلاع دئیے جانے کے باوجود پولیس مددکو نہ پہنچ سکی کاسیری میں ڈاکو راج پولیس سوتی رہی رمضان المبارک کی تیاری کرکے خوشی میں اپنے گھروں کو لوٹ کر جانے والوں اور سیاحوں کو گزشتہ روز کاسیر ی 43 مری کے مقام پر مبینہ طور پر 10 مسلح ڈاکوئوں نے سڑک کو بلاک کرکے اسلحہ کی نوک پر نقدی رقم ،قیمتی موبائل اور عورتوں کے قیمتی موبائل اور عورتوں کے زیورات لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لٹنے والے والوں میں زیادہ تر غریب لوگ ہیں جو دوسرے شہروں سے محنت مزدوری کرکے اپنے بال بچوں کا پالنے کیلئے جمع پونجی لیکر آئے تھے انکو لوٹ لیاگیا بتایا جارہا ہے کہ مزاحمت کرنے والوں پر تشدد بھی کیاگیا ،یاد رہے کہ کاسیری کے مقام پر یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ کاسیری کے مقام پر پولیس کی ایک چیک پوسٹ بھی موجود ہے اوراکثر مسافر اور گاڑیوں والوں کی بھی یہی شکایت رہی کہ پولیس گاڑیوں کے کاغذات پورے نہ ہونے کے باوجود انکو اس جگہ تنگ کرتی ہے پھگواڑی پولیس چوکی اس کومری چوکی کی حدود قرار دیکر خود کو بری الذمہ کرتی ہے جبکہ مری چوکی کا عملہ بھی نہ پہنچ سکا آج تک جتنے بھی واقعات پیش آئے ہیں پولیس مجرموں کو گرفتار کرنے م یں ناکام رہی ہے عوامی حلقوں اور لوٹنے والے غریب لوگوں کا کہنا ہے کہ آخر کب تک مسافر لٹتے رہے گے غریبوں کو کب تک لوٹا جائیگا مری کے کارباری ،عوامی اورسیاحتی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اس سلسلہ میں فوری سخت نوٹس لیں اور غریب لوگوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے فوری اقدامات کئے جائے۔