نواز شریف کو انٹرویو کا مشورہ دینے والے شہباز شریف بھی ہو سکتے ہیں

شہاز شریف کی باتوں پر یقین نہیں کیا جا سکتا ، یہ گھر بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ کل کیا بات کر نی ہے، روف کلاسرا

جمعہ 18 مئی 2018 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء):معروف صحافی روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ملک دشمن انٹرویو کا مشورہ دینے والوں میں شہباز شریف ،مریم نواز اور پرویز رشید ہو سکتے ہیں۔شہباز شریف کی باتوں پر یقین نہیں کیا جاسکتا ،یہ لوگ گھروں میں بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ کل میڈیا پر کیا بات کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان ابھی تک خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس پر مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔نواز شریف کو ملک دشمن انٹرویو کا مشورہ دینے والے کے حوالے سے بھی مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں۔معروف صحافی روف کلاسرا کا اس حوالے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ملک دشمن انٹرویو کا مشورہ دینے والوں میں شہباز شریف ،مریم نواز اور پرویز رشید ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی باتوں پر یقین نہیں کیا جاسکتا ،یہ لوگ گھروں میں بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ کل میڈیا پر کیا بات کرنی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایںٹی اسٹیبلشمنٹ بیان اس لیے دیا کہ انہیں لگتا تھا کہ انکا یہ بیان اسٹیبلشمنٹ پر بم بن کر گرے گا اور عوام نواشریف کے ساتھ ہو جائے گی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے نواز شریف کو انٹرویو کا مشورہ دینے والے اور انٹرویو کروانے والے کو بھی پارٹی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا تھا۔

گزشتہ روز انکا کہنا تھا کہ میں نوازشریف کی حب الوطنی کی گواہی دیتا ہوں کیونکہ میں اس وقت موجود تھا جب امریکی صدر بل کلنٹن نے نوازشریف کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے بدلے 5ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی لیکن نوازشریف نے بھاری رقم کی آفر ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔ جس نے نواز شریف کا انٹرویو کرایا وہ پارٹی قائد اور پارٹی کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔