بد عنوان عناصر کے خلاف زیر وٹالرنس اور’’ احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے،چیئرمین نیب

ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی والین تر جیح ہے، نیب کسی سے انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتا ،نیب تمام شکایات کی جانچ پڑتال ‘انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ طور پر الزامات کی بنیاد پر قانون کے مطابق متعلقہ اداروں اور افراد سے انکا موقف معلوم کرتا ہے اگر مبینہ الزامات ثابت نہیں ہوتے تو شکایت کی جانچ پڑ تال اور انکوائر یاں مروجہ قوانین کے تحت بند کر دی جاتی ہیں قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا تقریب سے خطاب

جمعہ 18 مئی 2018 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی والین تر جیح ہے بد عنوان عناصر کے خلاف زیر وٹالرنس اور’’ احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے ‘ نیب کسی سے انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتا نیب تمام شکایات کی جانچ پڑتال ‘انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ طور پر الزامات کی بنیاد پر قاتون کے مطابق متعلقہ اداروں اور افراد سے انکا موقف معلوم کر تا ہے اور اگر مبینہ الزامات ثابت نہیں ہوتے تو شکایت کی جانچ پڑ تال اور انکوائر یاں مروجہ قوانین کے تحت بند کر دی جاتی ہیں۔

وہ جمعہ کو لاہور میں ماڈل ہائوسنگ انکلیو کے سینکڑوں متاثرین کو چیک تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر بھی موجود تھے چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا اور 9ارب روپے کے فراڈ میں سی4ارب متاثرین کو واپس کیے جبکہ ڈبل شاہ کیس کے دوسرے ملزم تصور گیلانی کے ذمہ 1.9ارب روپے ہیں جن میں سی1.2ارب روپے کی رقم متاثر ین کو واپس لوٹادی ہے جبکہ ایلیٹ ٹائون ہائوسنگ سکیم لاہور کے متاثر ین کے 10کروڑ بمعہ منافع /سود کی36کروڑ واپس لوٹا دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیب لاہور ہائوسنگ سیکٹر کے تقر یبا3لاکھ متاثرین میں18ارب روپے سے زائد واپس لوٹا چکا ہے جوکہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب لاہور کی آج کی تقر یب میں ماڈل ہائوسنگ انکلیو کی190متاثرین میں 24کروڑ 67لاکھ82ہزار روپے تقسیم کیے ہیں جس کا ثبوت متاثرین کے چہروں پر خوشی اور متانعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کسی سے انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتا نیب تمام شکایات کی جانچ پڑتال ‘انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ طور پر الزامات کی بنیاد پر قاتون کے مطابق متعلقہ اداروں اور افراد سے انکا موقف معلوم کر تا ہے اور اگر مبینہ الزامات ثابت نہیں ہوتے تو شکایت کی جانچ پڑ تال اور انکوائر یاں مروجہ قوانین کے تحت بند کر دی جاتی ہیں اور جس طر ح کسی شکایت کی جانچ پڑ تال انکوائری اور تحقیقات شروع کر نے کا فیصلہ نیب کی پر یس ریلز کے ذریعے کیا جاتا ہے اسی طر ح شکایت کی کسی بھی کیس کو بند کر نے کا فیصلہ بھی نیب کی پر یس ریلز میں ہی نیب کے ایگز یکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب قوم کا ادارہ ہے جو شفافیت ‘میرٹ شواہد اور قانون کے مطابق کاروائی کر نے پر یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹوں کے پر کشش اشتہارات کا ریگولیٹرز کو قبل ازوقت نوٹس لینا چاہیے یہ دیکھنا چاہیے کہ متعلقہ سوسائٹی جوان کے دائر اختیار میں آتی ہے نے ان سے این او سی لیا یا پھر لے آئوٹ پلان منظور کروایا ہے سوسائٹی کے پاش عملی طور پر زمین ہے یا صرف خواب ۔ انہوں نے کہا کہ رزق حلا ل میں ہمیشہ بر کت ہوتی ہے چند دنوں میں عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے والوں اور کروڑ پتی بننے والوں کو سوچنا چاہیے کہ کفن کے کوئی جیب نہیں ہوتی اور جو لوگ بھی اس سے رخصت ہوئے وہ خالی ہاتھ رخصت ہوئے ۔