ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دیدی

جمعہ 18 مئی 2018 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء)ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔نیب خیبرپختونخوا ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈی جی فرمان اللہ خان کی سربراہی میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے حکام کے خلاف غیر رجسٹرڈ فرم کو ٹھیکہ دینے کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔پشاورکے علاقے ہزار خوانی میں اسکول کی زمین کے بدلے ملازمت دینے پرمحکمہ تعلیم کے حکام کیخلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ایکسائز کے سب انسپکٹر کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات پر ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔