نیب کی تازہ کاروائیاں ،سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور احد چیمہ کے قریبی ساتھی گرفتار

ڈی جی ایل دی اے سیل کے سابق افسر رانا لیاقت کو بھی گرفتار کر لیا گیا،نیب ذرائع

جمعہ 18 مئی 2018 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء):آشیانہ ہاوسنگ سکیم پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے ۔نیب نے تازہ ترین کاروائیوں میں ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز رانا شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے ۔نیب ذرائع نے ڈی جی ایل ڈی اے سیل کے سابق افسر رانا یاقت کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب آشیانہ ہاوسنگ سکیم کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کے لیے شدید متحرک نظر آ رہی ہے ۔ نیب نے تازہ ترین کاروائیوں میں ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز اور احد چیمہ کے قریبی ساتھی رانا شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے ۔نیب ذرائع نے ڈی جی ایل ڈی اے سیل کے سابق افسر رانا یاقت کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق یل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز رانا شہزاد کو احد چیمہ کے ساتھ واٹس ایپ کال کی بنیاد پر طلب کر رکھا تھا۔

یل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز پر الزام تھا کہ انہوں نے نجی ہاوسنگ سکیم کو پاس کروانے کے لیے رشوت لی تھی ۔یل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز رانا شہزاد احد چیمہ دور میں پرسنل سٹا ف افسر بھی رہ چکے ہیں۔ یا درہے کہ اس سے قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے بھی نیب کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔احد چیمہ کو فروری میں نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ نیب نے احدچیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب ٹیم نے حد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا الزام پر لاہور ایم ایم عالم روڈ دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :