مریم نواز نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کے لیے خصوصی اپیل کر دی

تمام چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ میری والدہ کے لیے ماہ رمضان میں خصوصی دعا کریں، مریم نواز کا ٹوئیٹ

ہفتہ 19 مئی 2018 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء):سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہمنا مریم نواز نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کے لیے خصوصی اپیل کر دی۔مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تمام چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ میری والدہ کے لیے ماہ رمضان میں خصوصی دعا کریں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہمنا مریم نواز نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کے لیے خصوصی اپیل کر دی۔مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ کہ جو بھی میرے اس پیغام کو پڑھ رہا ہے اس سے گزارش ہے کہ ماہ رمضان میں میری والدہ کے لیے خصوصی دعا کرے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

انکی صحت میں اتار چڑھاو ابھی تک جاری ہے۔ڈاکٹرز نے کینسر ختم کرنے کے لیے سرجری ،کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن سے علاج کیا ، بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں اور جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پایا گیا ہے ۔بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے ۔