متحدہ عرب امارات میں امارتی خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے بعد سعودی سیاح جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں سعودی شہری ایک امارتی خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرتے ہی جاں بحق ہو گیا

جمعہ 18 مئی 2018 10:15

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء) متحدہ عرب امارات میں باہمی رضامندی سے امارتی خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرتے ہی سعودی شہری اس جہاں فانی سے کوچ کر گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق عدالت نے امارتی خاتون کو شادی کے رشتے میں بندھنے کے بغیر جنسی تعلق استوار کرنے پر چھ ماہ جیل کی سزا سنائی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق امارتی خاتون اور سعودی شہری ایک نائٹ کلب میں ملے تھے جہاں انہوں نے اپنے فون نمبرز کا تبادلہ کیا تھا ۔ اگلے دن سعودی شہری نے سعودی عرب واپس جانے سے پہلے خاتون کے ساتھ ایک ہوٹل کے کمرے میں ملاقات رکھی ۔مقامی ذرائع گلف نیوز سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق خاتون نے صرف اپنے لیے کمرے کی بکنگ کروائی تھی جبکہ سعودی شہری صبح 4 بجے کمرے میں آیا تھا ۔

(جاری ہے)

جنسی تعلقات استوار کرنے کے بعد خاتون کمرہ چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ خاتون باتھ روم میں تھی کہ اُسے کمرے میں سے چلانے کی ٓآوازیں سنائی دیں ۔ خاتون فوری طور پر کمرے میں آئی اور کمرے میں آنے پر اسنے دیکھا کہ سعودی شہری کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے ۔ سعودی شہری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال پہنچتے ہی اسپتال انتظامیہ نے سعودی شہری کی موت کی تصدیق کر دی ۔

خاتون کو شادی کے رشتے میں بندھنے کے بغیر جنسی تعلقات استوار کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور عدالت نے خاتون کو ایک سال جیل کی سزا سنائی تھی ۔ مزیدتفصیلات کے مطابق خاتون نے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی اور خاتون کا کہنا تھا کہ سعودی شہری نے خود کو زبردستی اس پر مسلط کیا تھا ۔ عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے خاتون کو ایک سال جیل کی سزا کی بجائے چھ ماہ جیل کی سزا سنائی ہے ۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں شادی کے بغیر جنسی تعلقات استوار کرنا قانوناً جرم ہے ۔