صدر اردوان اور پاپائے روم کا مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کیتھولیک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسیس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں القدس کی تازہ صورت حال اور فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی بربریت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے نے صدارتی ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ، دونوں رہنمائوں کی بات چیت میں القدس کی تازہ صورت حال اور فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی بربریت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اردوان نے پاپائے روم سے کہا کہ القدس 3 آفاقی مذاہب کے لیے مقدس ہے کہ جہاں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے شرمناک عمل ہیں۔ اس موقع پر پاپائے روم نے بھی کہا کہ القدس کی حیثیت کو خصوصی اہمیت دینے کی ضرورت ہے جبکہ بحالی امن کے لیے خطے میں دو ریاستی نظریے پر مبنی سیاسی حل ناگزیر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا مشرق وسطی میں قتل عام ناقابل قبول ہے اور ہم چاہتیہیں کہ عالمی برادری اس تنازعے کے سیاسی حل کیلیے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اقدام اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :