امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی فلیٹ میں ای سگریٹ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

جمعہ 18 مئی 2018 13:17

میامی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں رہائشی فلیٹ میں ای سگریٹ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈی ایلیا نامی شخص کی ہلاکت ای سگریٹ کے دو ٹکڑے اس کی کھوپڑی میں دھنسنے کی وجہ سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

پائینلس کائونٹی کے میڈیکل ایگزامینر نے بتایا کہ فلوریڈا کے علاقے سینٹ پیٹرزبرگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگی ہوئی تھی جس کے دوران ایک فائر فائیٹر نقب لگا کر عمارت میں داخل اہوا اور ڈی ایلیا کی لاش بر آمد کی ۔ مقامی اخبار ٹمپا بے ٹائمز کے مطابق رہائشی عمارت میں جس آلہ سے آگ لگی اس کی شناخت سموک ای برانڈ مائونٹین کے نام سے ہوئی جو کہ ای سگریٹ ہے اور یہ برانڈ فلپائین میں تیارکیا جاتا ہے ۔