کیمیائی ہتھیار سازی میں ملوث ہونے کا شبہ، فرانس نے چھ کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیے

جمعہ 18 مئی 2018 13:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء) فرانس نے جمعے کوکیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں ملوث ہونے کے شبے میں 6 کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں اداروں کے مطابق شام، لبنان اور چین میں بیٹھ کر کام کرنے والی ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ یہ شام میں کیمیائی ہتیھاروں کی تیاری کے ایک منصوبے سے منسلک ہیں۔ ساتھ ہی دو شامی باشندوں کو بھی اسی طرح کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔ رواں برس جنوری میں بھی فرانس نے انہی الزامات کی بنیاد پر 25 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :