بھارت، پانی کے چھینٹے پڑنے پر پڑوسی کے مکان کو تیل چھڑک کر آگ لگادی

ملزم واردات کے بعد فرار،متاثرہ خاندان کی پولیس کمشنر سے واقعہ کی تحقیقات اور گرفتار کرنے کی اپیل

جمعہ 18 مئی 2018 16:34

جالندھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء)بھارت میں پانی کے چھینے پڑنے پر پڑوسی کا مکان نذر آتش کردیا ،ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان نے پولیس کمشنر سے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق آج کل لوگوں میں قوت برداشت کا مادہ کس حد تک ختم ہوتا جارہا ہے اِس کا ثبوت اٴْس وقت دیکھنے میں آیا جب چند لوگ پولیس کمشنر سے شکایت کرنے پہنچے کہ ان کے پڑوسی نے ان کا مکان محض اس وجہ سے نذرآتش کردیا کہ ان کی بیٹی گھر کے برآمدے کی دھلائی کررہی تھی کہ پڑوسی کے پیروںپر پانی کے چھینٹے پڑ گئے جس پر طیش میں آکر گالم گلوچ شروع کردی۔

بعد ازاں رات گئے مکان کے دروازے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کمشنر سے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :