رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی سعودی عرب سوگ میں ڈوب گیا

سعودی عرب میں رمضان کے پہلے روزے کے دوران ایک ہی شہر میں 47نماز جنازہ کی ادائیگی، ریکارڈ قائم

جمعہ مئی 21:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)سعودی دارالحکومت ریاض میں شہریوں نے پہلے روزے 47نماز جنازہ ادا کیں،ایک دن میں ایک ہی شہر میں اتنی بڑی تعداد میں نماز جنازہ کی ادائیگی ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض کے باشندوں نے رمضان المبارک کے پہلے روز 5نمازوں میں 47میتوں کی نماز جنازہ پڑھی۔ یہ ایک شہر کے حوالے سے بڑا ریکارڈ ہے۔ 19جنازے الجزیرہ کی الراجحی جامع مسجد، 9جنازے امیر فہد بن محمدمسجد، اتنے ہی امیر ماجد جامع مسجد جبکہ امیر عبداللہ بن محمد جامع مسجد میں 5، کنگ خالد جامع مسجد میں 4اور ابوبکر الصدیق جامع مسجد میں ایک جنازہ لایا گیا۔

Your Thoughts and Comments