سابق روسی جاسوس صحت یاب، برطانوی ہسپتال سے فارغ

جمعہ 18 مئی 2018 21:59

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء)سابق روسی جاسوس سیرگئی اسکرپل بھی صحتیابی پر ہسپتال سے فارغ کر دئے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں حملے کا نشانہ بننے والے سابق روسی جاسوس سیرگئی اسکرپل کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سالسبری کے ہسپتال کے مطابق اس دوران اسکرپل بہت تیزی سے صحت یات ہوئے ہیں۔ اسکرپل اور ان کی بیٹی کو مارچ کے اوائل میں زہریلی گیس سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے نے عالمی سطح پر ایک سفارتی تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ برطانیہ اس حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کرتا ہے اور ماسکو حکام اسے مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :