مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ

غیر ملکی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیوبا کا بوئنگ 737 طیارہ ہوانا ائیرپورٹ پر ٹیک آف کرتے ہی توازن کھو بیٹھا اور گر کر تباہ ہوگیا

جمعہ 18 مئی 2018 22:49

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء) مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے باعث تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیوبا کے شہر ہوانا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ کیوبا ائیرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کرتے ہی توازن کھو بیٹھا اور گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

طیارہ ہوانا کے ائیرپورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں درجنوں مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔ تاہم حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد کے ہلاک ہو جانے کا خدشہ ہے۔

طیارے میں 107 کے قریب مسافر سوار تھے۔ ان تمام مسافروں اور طیارے کے عملے کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس حادثے کو کیوبا کی تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں مسافر طیارے گرنے کے کئی ہولناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ان تمام حادثات میں بدقسمتی سے کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :