حملہ آور نے پہلے سے تیاری کررکھی تھی اورخودکشی کا فیصلہ بھی کرچکاتھا،گورنرٹیکساس

پولیس کو حملہ آور کی ڈائری اور اس کے کمپیوٹر اور موبائل فون سے مزید معلومات ملی ہیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 16:53

ٹیکساس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء)ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ہے کہ مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد سکول اور سکول کے نزدیک سے ملا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کو حملہ آور کی ڈائری اور اس کے کمپیوٹر اور موبائل فون سے مزید معلومات ملی ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے نہ صرف حملے کی پہلے تیاری کی تھی اور اس کے ارادہ تھا کہ وہ اس کے بعد خود کشی کر لے گا۔انہوں نے کہاکہ حملے کے وقت سکول میں 1400 طلبہ موجود تھے۔