کراکس ،ْوینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوئی اور فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

ہفتہ 19 مئی 2018 21:07

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء)وینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوئی اور فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوئی جس کے بعد ہونے والے فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ،ْحالیہ فسادات وینزویلا کی مغربی ریاست لارا کی فینکس جیل میں ہوئے جہاں مرنے والوں میں گارڈز بھی شامل ہیں۔ان جیل فسادات کے دوران9 قیدی اور2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوئے۔ فسادات اب کنٹرول میں ہیں، پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے فسادات کی تحقیقات کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں وینزویلا کی جیل میں ہونے والے فسادات اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :