جسمانی سرگرمیاں ذیابیطس میں مبتلاء ہونے کے خطرات میں خاطرخواہ کمی کرسکتی ہیں، طبی ماہرین

جمعہ 18 مئی 2018 11:10

قصور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء) طبی ماہرین نے کہاہے کہ روزانہ معمول سے ہٹ کر محض تیس منٹ کی جسمانی سرگرمیاں ذیابیطس میں مبتلاء ہونے کے خطرات میں خاطرخواہ کمی لاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس کی وجوہات میں جنیاتی ساخت و خاندان ‘صحت اور ماحولیاتی عوامل شامل ہیں۔بسیار خوری‘ بڑھتی عمر اور غیرصحتمند خوراک بھی ذیابیطس کا شکار بن سکتی ہیں‘ذیابیطس ٹائپ ون کی صورت میں جسم کا اپنا مدافعتی نظام لبلبے میں انسولین بنانے والے خلیوں کو تباہ کردیتاہے۔