پی ڈی ڈبلیو پی کی 3 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے 4 ارب 46کروڑ 12لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری

جمعہ مئی 22:08

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی65ویںاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 46کروڑ 12لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کی65ویں اجلاس میںجن3ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں فیصل آباد میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کی اپ گریڈیشن (ترمیمی) کیلئے 78 کروڑ 7 لاکھ 98 ہزار روپے ، صوبہ میں شہریوں کی سہولیات اور سروس سنٹر (ای خدمت مرکز) کے قیام (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 26 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار روپے اور ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ اور ضلع میانوالی کے درمیان پل اور روڈ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 41 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments