ختمِ نبوتؑ کے قانون میں ترمیم کرنے ،فوج پر برسنے اور بھارت کی وکالت کرنے والے مودی کے یار کی سیاسی موت ہو چکی،چوہدری وجاہت حسین

جمعہ 18 مئی 2018 23:33

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ ختمِ نبوتؑ کے قانون میں ترمیم کرنے ،فوج پر برسنے اور بھارت کی وکالت کرنے والے مودی کے یار کی سیاسی موت ہو چکی اب اس کے نامزد امیدوار کو بھی کوئی ووٹ نہیں دے گا ن لیگ والے عالمِ اسلام کے مجرم ہیں اللہ اور رسولؑ کو ماننے والے اس مرتدجماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے مجھے کیوں نکالا کا سوال کرنے والا اپنے بھائی سے ہی نکلنے کی وجہ پوچھ لے تو وہ بھی بتا دے گا ن لیگ کے خلاف ووٹ دیکرووٹر نواز شریف کی گردن کا سریا نکالیں گے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نواز شریف بیانیے کی مخالف ہے شہبازشریف سمجھانے کا لالی پاپ دیکر پارٹی بچانے کی کوشش میں ہیں فوج کے خلاف باتیں کرنے والے اصل میں مارشلا کی سازشیں کر رہے ہیں مگر انھیں کامیابی نہیں مل رہی ممکن ہے یہ الیکشن عمل سے فرارہو جائیں تاکہ الیکشن کی ساکھ سوالیہ نشان بن جائے اکتیس مئی کے بعد ن لیگ میں الگ گروپ بننے کا امکان ہے ممکن ہے شریف خاندان کے علاوہ تمام مسلم لیگیں ایک نشان سے انتخاب میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں خلائی مخلوق دیکھنے والے کا جیل سے بچنا مشکل ہے نواز شہباز کی سیاسی زندگی ختم ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھاگووال خورد میں گرینڈ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی افطار ڈنر کی میزبانی مسلم لیگ تحصیل گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل وڑائچ چیئرمین نے کی چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ ہمارے حلقے میں جو نئے دیہات شامل ہوئے ہیں وہ ہمارے لیے اجنبی نہیں کیونکہ چوہدری ظہوالٰہی بھی وہاں سے الیکشن لڑتے رہے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کے حلقے کا بھی یہ گائوں حصہ رہے انشاء اللہ مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے انھوں نے کہا کہ شہباز پور پل ہمارا منصوبہ ہے اور ہم ہی افتتاح کر یں گے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں میرے والد نے بھی گجرات کی خدمت کی اپنی اولاد کو بھی خدمت کا درس دیا ہے چوہدری حسین الٰہی بھی آپ کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔