حیدرآباد، سندھ کی بیوروکریسی کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں عمرہ پر پابندی

ہفتہ 19 مئی 2018 19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سندھ کی بیوروکریسی کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں عمرہ پر پابندی ،تفصیلات کے مطابق واٹر کمیشن سندھ کی جانب سے چند محکموں میں ایمر جنسی نافذ کی گئی جو کہ مارچ2018سے تاحال جاری ہے اس کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اوررورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری ڈاکٹر ریاض احمد میمن نے محکموں کے ملازمین کی عمرہ کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی جس کی وجہ سے ملازمین اپنی فیملیوں سمیت عمرہ کی ادائیگی کرنے سے محروم کئے جارہے ہیں جب کہ ان کے ویزے اور ہوائی ٹکٹ بھی جاری ہو چکے ہیں لیکن سیکریٹری PHEاینڈRDDکی جانب سیNOCجاری نہ کرنے کی وجہ سے ملازمین میں انتشار پھیل رہا ہے کئی ملازمین ایسے بھی ہیں کہ جو پورا سال صرف رمضان المبار کے مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں ستم ظریفی کی بات تو یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رمضان المبارک کی سعادت کو با برکت مہینے کو بڑے احترام سے منایا جاتا ہے اور اکثر پاکستانیوں کی یہ دیرینہ خواہش ہوتی ہیں کہ اس ماہ میں عمرہ کی سعادت اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عبادت کا شرف حاصل کریں لیکن سندھ کی بیوروکریسی اور خصوصاسیکریٹری ڈاکٹر ریاض میمن ملازمین کو اس نعمت سے محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔