مختلف ممالک سے بیدخل ہونے والے 8پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مختلف ممالک سے بے دخل ہونے والے 8پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ائیر لائن کی پرواز 624پر سائوتھ افریقہ سے بے دخل مسافر ساجد عمران کو گرفتار کر لیا جو جعلی ویزے پر گیا تھا ۔کویت سے بے دخل کئے گئے سات مسافروں کو نجی ائیر لائن کی پرواز442 کے ذریعے واپس بھجوا یا گیا ۔تمام گرفتار ملزمان کوجیل منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :