پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے لیئے کامران رسول کے نام پر اتفاق کا امکان

ہفتہ 19 مئی 2018 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء) پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے لیئے کامران رسول کے نام پر مختلف سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کی اطلاع ملی ہیں۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کامران رسول کا نام وزیر اعلی شہباز شریف کو پیش کیا گیا تھا جس پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کی جو کئی دن جاری رہی۔ آخری اطلاع کے مطابق فریقین نے کامران رسول کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے۔کامران رسول سابق چیف سیکرٹری پنجاب رہے ہیں اور آن کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :