گلگت بلتستان 5 سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ پانے والا پہلا انتظامی یونٹ بن گیا

سرتاج عزیزکی کمیٹی کوآزادجموں کشمیراورگلگت بلتستان اصلاحات پربریفنگ،گلگت بلتستان میں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی گئی

ہفتہ 19 مئی 2018 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء):گلگت بلتستان 5 سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ پانے والا پہلا انتظامی یونٹ بن گیا سرتاج عزیزکی کمیٹی کوآزادجموں کشمیراورگلگت بلتستان اصلاحات پربریفنگ،گلگت بلتستان میں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کشمیراورفلسطین پرپاکستان کےاصولی موقف پراطمینان کااظہار کیا گیا۔سرتاج عزیز نےاس موقع پر کمیٹی کوآزادجموں کشمیراورگلگت بلتستان اصلاحات پربریفنگ دی۔اس اجلاس میں تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر بھی غور کیا۔

کمیٹی اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے جلد از جلد انضمام پر بھی زور دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جماعتیں فاٹاکےخیبرپختونخوامیں انضمام پرمتفق ہیں۔کمیٹی نےبھی فاٹا کےخیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق کی۔اجلاس میں فاٹامیں خیبرپختونخواکاانتظامی وعدالتی نظام متعارف کرانےکافیصلہ کیا گیا۔کمیٹی نےفاٹاکےلیے10سالہ مدت میں زیادہ ترقیاتی فنڈزدینےکی بھی توثیق کی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نےسیاحوں اورکاروباری افرادکےلیےنرم ویزاشرائط پربھی بریفنگ دی۔کمیٹی کووزارت خارجہ کی طرف سےخطےاورعالمی سکیورٹی صورت حال پربریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان خطےمیں امن اورسکیورٹی کےلیےاپنا کرداراداکرتارہےگا۔تاہم گلگت بلتستان 5 سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ ملنا ایک بڑا تایخی موڑ ہے اور یہ عرصے سے اپنے حقوق کی جد وجہد کرنے والی گلگت بلتستان کی عوام کے لیے ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بھی ہے۔