سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت دوبارہ مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ،حکومت نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ‘وزیر اعلیٰ پنجاب

اتوار 20 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء)قصور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت دوبارہ مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے۔ یہ اعلان انہوںنے وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جتنی ترقی حالیہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ (ن)ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔یاد رہے کہ الیاس خان پہلے بھی مسلم لیگ (ن)کا حصہ تھے جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق)میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر وہ لیگ میںشامل ہوگئے ہیں۔