مچھلی کھانے سے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،امریکی تحقیق

ہفتہ 19 مئی 2018 12:53

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء)مچھلی جہاں ایک صحت مند غذا ہے وہیں یہ دل کو بیماریوں سے بچانے اور دور رکھنے کا بھی ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں تحقیق میں ثابت ہواہے کہ مچھلی کھانے والے افراد دل کی بیماریوں سے دور رہتے ہیں۔ امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق ذہنی دبائو اور بلند فشار خون سے دل کے امراض جنم لیتے ہیں۔مچھلی پر مبنی غذا ایسی بیماریوں سے دور رکھ کر دل کو صحتمند بناتی ہے۔