برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہمان مدعو ،ْ ہالی اور بالی ووڈ پرستاروں کی شرکت ،ْ سرینا ولیمز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکم کی بھی شرکت ،ْہزاروں افراد جھلک دیکھنے کیلئے جمع شہزادہ ہیری بھائی کے ہمراہ ونڈسر محل پہنچے ،ْ میگھن مارکل نے عروسی لباس زیب تن کیا ،ْ ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا

ہفتہ مئی 17:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے بھائی کے ہمراہ ونڈسر محل پہنچے ،ْ میگھن مارکل بھی عروسی لباس زیب تن کیے پہنچیں ،ْ ان کے عروسی لباس کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار ڈالرز بتائی گئی ہے ،ْ دونوں نے مہمانوں کی موجودگی میں ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا ۔

شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہوا جس میں شرکت کیلئے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔شادی میں ہالی وڈ ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں امریکی اداکار جارج کلونی شامل تھے ،ْبالی وڈ سے پریانکا چوپڑا شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں ،ْ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں افراد شاہی محل کے شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کو ٹیلی وژن پر دکھایا گیا ،ْ سڑکوں پر بڑی اسکرینیں بھی نصب کی گئیں۔اس سے قبل جمعے کے روز میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگ لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ سے ونڈسر محل میں ملاقات کی ،ْجہاں شہزادے ہیری اور میگھن بھی موجود تھیں۔میگھن کے والد اپنے دل کی سرجری کے باعث شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

جس کے بعد میگھن مارکل نے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جگہ اس ذمہ داری کو نبھائیں اور شادی کی تقریب میں ان کے ساتھ چلیں جسے شہزادہ چارلس نے قبول کرلیا ہے۔شادی سے ایک روز قبل اپنے ہوٹل کے باہر میڈیا اور مداحوں سے گفتگو میں میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں جبکہ اس موقع پر شہزادے ہیری نے کہا کہ ان کے احساسات زبردست اور غیر معمولی ہیں۔

اداکارہ میگھن کو ان کے ساتھیوں کی جانب سے بھی شادی کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوڑے نے لندن میں ایک امریکی پیسٹری شیف کلیئر تاک کو لیمن ایلڈر فلاور ویڈنگ کیک کا آرڈر دیا، جسے بٹر کریم اور پھولوں سے سجایا گیاجس کی مالیت 71 ہزار 600 ڈالرز بتائی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تمام تقریبات اور سیکیورٹی انتظامات پر تقریبا تیس ملین ڈالرز خرچ آیا ،ْ شادی پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں، جن میں اسنائیپرز اور ڈرون گرانے کا سسٹم بھی شامل ہے۔

شادی کے بعد شاہی جوڑا بگھی میں روانہ ہوا۔واضح رہے کہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل برطانوی شہزادہ ہیری سے شادی کے باجود شہزادی میگھن نہیں کہلائیں گی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی رگوں میں شاہی خون موجود نہیں یعنی ان کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں ہے۔شہزادہ ہیری سے شادی کے باوجود سرکاری طور پر میگھن مارکل پرنسز ہیری آف ویلز کہلائیں گی جیسا کہ ہیری کے بڑے بھائی ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو 'پرنسز ولیم آف ویلز کہا جاتا ہے ،ْاسی طرح شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کو بھی کبھی سرکاری طور پر شہزادی ڈیانا کا اعزاز نہیں مل سکا، انہیں پرنسز آف ویلز کہا جاتا تھا۔

شہزادہ ہیری، آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں، ان کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے 3 بچے ہیں۔

Your Thoughts and Comments