چین کی دیوہیکل ریڈیو ٹیلی سکوپ جلد خلاء میں مزید دور تک دیکھ سکے گی

ہفتہ 19 مئی 2018 22:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء)چین کی 500میٹر اپرچر والی مخروطی ریڈیو ٹیلی سکوپ جو فاسٹ کے نام سے جانی جاتی ہے جلد ہی اپنے تازہ ترین اپ گریٹ کو مکمل کر لے گی اس اپ گریٹ سے یہ ٹیلی سکوپ خلاء میں کئی آگئے تک دیکھ پائے گی ،دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش ریڈیو ٹیلی سکوپ فاسٹ کی اپ گریٹ میں موجودہ سنگل بیم ریسور سسٹم کو تبدیل کر کے جدید 19بیم ریسور سسٹم شامل کرنا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ نئی ٹیلی سکوپ جون کے اوائل میں تیار ہو گی ۔چین اور آسٹریلوی سائنسدانوں کی طرف سے مشترکہ طور پر بنائے جانے والا ریسور سٹم دینا میں اس نوعیت کا پہلا ڈایوئس ہے اس کا وزن 1.2ٹن ہے اور اس کی مالیت 20ملین یوآن (3.14ملین امریکی ڈالر)سے زیادہ ہے ۔نیا ریسور پرانے ماڈل سے کم از کم 5گنا درست ہو گا۔19بیم ریسور سسٹم کے چیف انجینئر ر جن چنگ کے مطابق یہ ریسور فاسٹ ریڈیو ٹیلی سکوپ کی استداعات کو بہتر زیادہ بہتر بنا دے گا اور اجرائم فلکی کی تلاش اور سپیکٹرل لائن کے مشاہدے میں نمایاں کر دار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :