فلسطینی عوام کاترک صدر کے بہادرانہ موقف پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ

فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئے ترک قوم سب سے آگے کھڑی ہے،مونتیرو

ہفتہ 19 مئی 2018 22:19

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء)فلسطینی عوام نے ترک صدر کے بہادرانہ موقف پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے، فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئتے ترک قوم سب سے آگے کھڑی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک عوام فلسطینیوں کو اپنا بھائی مانتے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے روابط کو مزید تقویت دیتا ہے۔

فلسطین کے کولمبیا میں سفارتی مشن دفتر کے سیاسی مشیر کارلوس مونتیرو کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حوالے سے برادرانہ و منصفانہ فیصلوں کی بنا پر ہم صدر رجب طیب ایردوان کے مشکور و ممنون ہیں۔مونتیرو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ترک عوام فلسطینیوں کو اپنا بھائی مانتے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے روابط کو مزید تقویت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے بین الاقوامی قوانین اور بالخصوص اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق زندگی بسر کرنے جبکہ اسرائیل اور امریکہ کے ان حقوق کو پاں تلے روندھنے کا ذکر کرنے والے مونتیرو نے بتایا کہ فلسطینی عوام ، بہادرانہ اور سب سے بڑھ کر منصفانہ فیصلوں کی بنا پر صدر رجب طیب ایردوان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے والے ممالک میں ترکی سر فہرست ہے ، اس کی اس ضمن میں کوششیں عرب ممالک سے بھی بڑھ کر ہیں۔مونتیرو نے مزید بتایا کہ ترکی، جنوبی افریقہ اور آئر لینڈ نے فلسطین کی بھر پور طریقے سے حمایت کی ہے تو روس، چین، یورپی ممالک، برازیل، چلی، بولیویا، ارو گوائے اور میکسیکو بھی فلسطین کی طرفداری کر رہے ہیں۔