حوثی باغیوں نے تراویح میں اسپیکر استعمال کر نے پر یمن میں آئمہ مساجدکو جیل بھیج دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:37

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء)حوثی باغیوں نے تراویح لاڈ اسپیکر پر نشر کرنے پر آئمہ مساجد کو جیل بھیج دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے تراویح لاڈ اسپیکر پر نشر کرنے پر مساجد کے ائمہ کو جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

صنعاسے موصولہ رپورٹوں میں بتایا جارہا ہے کہ حوثی باغی گھبراہٹ کا شکار ہیں اور وہ اول فول حرکتیں کرنے لگے ہیں۔

عام یمنی شہریوں میں حوثیوں کے حوالے سے برداشت ختم ہوتی جارہی ہے۔ حوثی رمضان المبارک کے دوران مساجد میں گھس آئے اور دسیوں ائمہ کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس موقع پر نمازیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے عوامی غصے کو دیکھتے ہوئے بعض ائمہ کو اس شرط پر رہا کیا کہ وہ آئندہ لاڈ اسپیکر ترایح نشر کرنے کا اہتمام نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :