ایران پر دباؤ کے لیے وسیع تر کوششیں کرنا ہوں گی، پومپیو

اتوار 20 مئی 2018 16:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے وسیع تر کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی اپیلوں کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ مائیک پومپیو ایران کے موضوع پر اتحادی ممالک کو ایک نئی ڈیل پر متفق کرنے کے لیے پالیسی بیان دیں گے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل تہران حکومت کے میزائل پروگرام پر قدغن نہیں لگاتی، اس لیے اس سلسلے میں نئے معاہدے کی ضرورت ہے۔