حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعظم کے متفقہ نام پر اتفاق ہوگیا ،ْذرائع

ضروری نہیں جو نام فائنل ہوا ہے اس پر میڈیا میں بھی چرچا ہو ،ْخورشید شاہ نگراں وزیراعظم کے لیے جنس کی پابندی نہیں دونوں ہوسکتے ہیں ،ْاپوزیشن لیڈر

ہفتہ مئی 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے متفقہ نام پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق کے بعد اب نگراں وفاقی کابینہ پر بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور خورشید شاہ کے درمیان پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی نگران وزرات اعلیٰ پر بھی مشاورت شروع ہوگئی ہے ،ْ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے بھی پیپلزپارٹی سے رائے مانگی ہے۔

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے سوال کیا گیاکہ کیا نگراں وزیر اعظم چھوٹے صوبوں سے ہو گا اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ صوبے کا بتا دیا تو باقی کیا بچے گا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا گیا کہ نگراں وزیراعظم کوئی خاتون ہو گی یا مرد ہوگا اس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے جنس کی پابندی نہیں دونوں ہوسکتے ہیں۔

خورشید شاہ سے سوال کیا گیا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں کیا ان میں کوئی نام ہی اس پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ جو نام فائنل ہورہا ہے اس کا میڈیا پربھی چرچا ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ متفقہ طور پر غیر متنازعہ شخص کو وزیراعظم لگایا جائے، منگل کو وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اعظم کینام کا اعلان کروں گا۔

Your Thoughts and Comments