پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی اپیل خارج کرنے کیلئے متفرق درخواست دائرکردی

خواجہ آصف کی نااہلی کافیصلہ درست اورقانون کے مطابق ہے،فیصلے میں کسی قسم کی عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں ،ْدرخواست گزار

ہفتہ 19 مئی 2018 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 19 مئی 2018ء)پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارنے خواجہ آصف کی اپیل خارج کرنے کیلئے متفرق درخواست دائرکردی،درخواست عثمان ڈارکے وکیل سکندربشیرنے سپریم کورٹ میں دائرکی،جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ خواجہ آصف کی نااہلی کافیصلہ درست اورقانون کے مطابق ہے،فیصلے میں کسی قسم کی عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ آصف کی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل خارج کی جائے اورنااہلی کافیصلہ برقراررکھاجائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کی اکاوٴنٹ ظاہرنہ کرنے کی دلیل قابل جوازودفاع نہیں،اثاثے ظاہرنہ کرنے کامقصدٹیکس سے بچاناہوتا ہے،خواجہ آصف کے اثاثے ظاہرنہ کرنے سے مفادات کاٹکرائوبھی سامنے آتاہے،اثاثے ظاہرنہ کرنے کامقصد آمدن کے ذرائع چھپاناہوتاہے۔