نواز شریف کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

نیب نے نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ کر لیا

اتوار 20 مئی 2018 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء) نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کی خلاف اپنی رہائش گاہ کے باہر سڑ ک کی تعمیر کے کام میں مداخلت کا الزام تھا جس سے تعمیراتی کام کی لاگت میں اضافہ ہوگیا تھا۔نیب کی جانب سے سڑک کو غیر قانونی طور پر چوڑا کرنے کے حوالے سے جواب طلبی کیلئے نواز شریف کو دو بار سمن بھیجے لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد نیب نے سابق وزیر اعظم کی خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

سابق وزیراعظم کو اس سے قبل بھی 2 بار طلب کیا جاچکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رائیونڈ سے جاتی امراء تک سڑک کی مبینہ غیر قانونی تعمیر کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج پھر طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا تک سڑک کی تعمیرمیں کرپشن کے الزام میں سابق وزیراعظم و قائد ن لیگ نواز شریف کو آج ذاتی حیثیت میں نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے اورنیب کی ٹیم سابق وزیر اعظم سے جاتی امرا تک سڑک کی غیر قانونی تعمیرکے الزام کی تحقیقات کرے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 1998 میں رائیونڈ روڈ سے جاتی امراء تک غیر قانونی طور پر سڑک تعمیر کرانے کا الزام عائد ہے۔ نوازشریف آج پیش ہونگے یا نہیں اس کے بارے شریف فیملی کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔

سابق وزیراعظم کو اس سے قبل بھی 2 بار نیب طلب کیا جاچکا ہے۔تاہم نوازشریف لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔نیب کے مطابق نوازشریف نے مبینہ طور پر 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔اور نواز شریف نے سکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کرکے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا تک سڑک تعمیر کراوائی۔یاد رہے کہ اس کیس میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی نامزد ہیں جب کہ ضلع کونسل، ایل ڈی اے کے افسران اور ٹھیکیدار کو بھی طلب کیا جائے گا اور تفتیش مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔