اہل علاقہ نے آٹھ سالہ بچی زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والے ملزم کو دھر لیا

اہل علاقہ نے ملزم کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا

اتوار 20 مئی 2018 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء) کوٹ عبدالمالک میں آٹھ سال کی بچی سے زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا پکڑا گیا۔ خواتین اور اہل علاقہ نے جوتوں تھپڑوں سے خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔آٹھ سال کی بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو اہل خانہ نے پکڑ لیا۔

اس دوران ملزم بھاگ گیا تو ایک دلیر خاتون نے بھی ملزم کے پیچھے دوڑ لگا دی۔ملزم کا کھیتوں میں دور تک پیچھا کیا گیا۔اور آخر لوگوں نے ملزم کو دھر لیا۔اور ملزم کو پکڑ کر اس کی خوب درگت بھی بنائی۔اس دوران اہل علاقہ بھی جمع ہو گئے جس کے بعد ملزم کی جوتوں تھپڑوں اور مکوں سے دھلائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے ملزم کی درگت بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

جب کہ آٹھ سالہ بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کم سن بچیوں سے زیادتی کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔تاہم پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ناکام نظر آئی۔جس کی وجہ سے ایسے واقعات کی روک تھام میں کوئی واضح کمی نہیں آئی۔اور روز پاکستان کے مختلف علاقوں سے بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آتے ہیں۔قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے قاتل بھی صرف اس لیے پکڑے گئے کیونکہ اس واقعے کو میڈیا میں بہت زیادہ اچھالا گیا تھا،تاہم اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی پولیس حرکت میں نظر نہیں آتی اور اس طرح کے واقعات میں کوئی خاطر خواہ کمی نہ لائی جا سکی۔

ملزموں کو پکڑنے کی بجائے انہیں آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے۔زیادتی کے اکثر واقعات میں ملوث ملزموں کو مضبوط پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔جو پولیس کی طرف سے ملزم کے خلاف کاروائی کرنے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :