خیبر پختونخوا پولیس نے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو مدد محرر تعینات کر دیا

زوبیہ کو سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی

اتوار 20 مئی 2018 21:50

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء) خیبر پختونخوا پولیس نے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو مدد محرر تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خاتون پولیس اہلکار زوبیہ مسرت کوہاٹ کے سٹی ماڈل پولیس سٹیشن کی مدد محرر ہونگی ،ْاس کے علاوہ زوبیہ کو سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ زوبیہ مسرت خواتین کی داد رسی کے حوالے سے تمام معاملات بھی دیکھیں گی۔ زوبیہ 2009ء سے کوہاٹ پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہیں، وہ خواتین کے کیسز بہتر انداز میں حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں

متعلقہ عنوان :