پیرس چاقو حملے کے بعد گرفتار کی گئی دو خواتین رہا

اتوار 20 مئی 2018 16:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک چاقو حملے کے بعد حراست میں لی گئیں2 نوجوان خواتین کو ہفتے کے روز رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ان خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چیچینا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ فرانسیسی شہری خامزات اعظیموف نے پیرس میں چاقو حملہ کر کے 1 شخص کو ہلاک کر دیا تھا اور بعد میں یہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا تھا۔