آلودگی کی روک تھام اور ماحول کے تحفظ کیلئے بھر پور کوشش کی جائیگی،شی جن پھنگ

اتوار 20 مئی 2018 19:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ منسلک رکھا جانا چاہیئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز 2روزہ قومی ماحولیاتی تحفظ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ معاشی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کیساتھ منسلک رکھا جانا چاہیئے،چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں سوشلسٹ نظام اور چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نافذ ہونے کے بعد سے گزشتہ 40برسوں میں حاصل کردہ مضبوط مادی بنیاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انسداد آلودگی اور ماحول کے تحفظ کیلئے بھر پور کوشش کی جائیگی تاکہ چین میں ماحولیاتی تحفظ کا شعبہ نئی ترقی کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر چینی قوم کی پائیدار ترقی سے تعلق رکھتی ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس وقت چین میں حیاتیاتی ماحول بہتر ہو تا جا رہا ہے اورنئے عہد میں حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر ان اصولوں پر کی جانی چاہیئے جو انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں۔

متعلقہ عنوان :