امریکی اقدامات ایران کی پیٹروکیمیکل برآمدات کو متاثر نہیں کر سکتے، ایران

اتوار 20 مئی 2018 20:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء)ایران کی پیٹرو کیمیکل کمرشل کمپنی کے منیجینگ ڈائریکٹرمہدی شریفی نیک نفس نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکاکے الگ ہونے یا پابندیاں لگانے کے باوجود ایران کی پیٹروکیمیل صنعت اور مصنوعات کی برآمدات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے دور میں پیٹروکیمیکل برآمدات سے متعلق تعمیری حکمت عملی اپنائی گئی تھی جس کا مقصد برآمدات کے عمل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچانا ہے لہذا آج بھی اسی حکمت عملی کے ذریعے پیٹروکیمیکل برآمدات کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر امریکا کے حالیہ اقدامات سے کوئی اثر نہیں پڑے گا

متعلقہ عنوان :