ایرانی جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد نئی امریکی حکمت عملی کا اعلان ا ٓج ہو گا

بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اتحادیوں کو ایک مرتبہ پھر ساتھ ملایا جائے،ترجمان امریکی وزارت خارجہ

اتوار 20 مئی 2018 20:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو (آج ) بروز سوموار ایران جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے شعبہ پالیسی کے سربراہ برائن ہک کے مطابق پومپیو اس پالیسی میں نئے سفارتی روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت کی متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ترجیحات کو بیان کریں گے۔ ہک کے مطابق وزیر خارجہ نئے سکیورٹی فریم ورک کے خد وخال بھی واضح کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کے مطابق بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اتحادیوں کو ایک مرتبہ پھر ساتھ ملایا جائے اور کثیر الجہتی سوچ کو اپنایا جائے

متعلقہ عنوان :