فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک مرتبہ پھر ہسپتال داخل کرا دیا گیا

اتوار مئی 21:30

یروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک مرتبہ پھر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق صدر محمود عباس کو رواں ہفتے میں تیسری مرتبہ ہسپتال لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمود عباس کے عملے کے ایک رکن نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ روز اتوار 20 مئی کو معالجین نے تشخیص کی ہے کہ فلسطینی صدر بخار میں مبتلا ہیں۔ وہ گزشتہ منگل کو کان کے کسی مرض میں مبتلا ہونے پر ہسپتال لائے گئے تھے۔ فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہسپتال میں کیے جانے والے اٴْن کے کلینکل ٹیسٹ بہتر آئے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ محمود عباس کو صحت کی کئی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments