کراچی میں بدامنی کی کوشش ناکام،رینجرز نے دوران آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا

اتوار 20 مئی 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء)کراچی میں رینجرز نے محمد گوٹھ میں خالی مقام پر چھاپہ مارکر شہر میں بدامنی پھیلانے کیلئے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا برآمد ہونے والے اسلحہ میں3 ایس ایم جیز 2آوان 12میگزین شامل ہے ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے کراچی میں واجہ ولی محمد گوٹھ میں خفیہ اطلاعات پر خالی پلاٹ پر چھاپہ مارا اس چھاپے میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا چھاپہ کے دوران خالی پلاٹ میں زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے اسلحہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے شرپسندوں نے چھپایا ہوا تھا یہ اسلحہ شہر میں دہشتگردی اور بے امنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا برآمد اسلحے میں3ایس ایم جیز 12میگزین 2آوان بم اور2500مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں

متعلقہ عنوان :