سرگودھا میں ڈمپر موٹر سائیکل رکشا پر چڑھ دوڑا ،ْ خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں اکبر، ممتاز، اکرم، سہیل، محبوب، 18 سالہ جہانگیر، 20 سالہ سرفراز سمیت ایک خاتون جنت بی بی شامل

اتوار مئی 21:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)سرگودھا میں ایک ڈمپر موٹر سائیکل رکشا پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بد قسمت موٹرسائیکل رکشا پل گیارہ سے لالیاں جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشا ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا جس کے بعد پیچھے سے آنے والا ڈمپر اس پر چڑھ گیا اور اس میں سوار افراد کو ٹائروں تلے کچلتا چلا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اکبر، ممتاز، اکرم، سہیل، محبوب، 18 سالہ جہانگیر، 20 سالہ سرفراز سمیت ایک خاتون جنت بی بی شامل ہیں جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments