ْعمران 100دن نہیں 1825دنوں کا حساب دے ، اس نے 2013 میں جو منشور دیا اس پر عمل ہی نہیں کیا
ترقی کا سفر ٹی20 نہیں ٹیسٹ میچ ہے ، دہشتگردی کا خاتمہ ترقی کے سفر کیلئے ضروری ہے، دہشتگردوں اور دہشت گرد رویوں کو ختم کرنا ہے ،وفاقی وزیر احسن اقبال
پیر 21 مئی 2018 23:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کسی بزدل نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی ، اللہ نے چاہا تو احسن اقبال سی پیک مکمل کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ چائنا ایڈ کا نیا ادارہ بن چکا جو رعایتی قرضوں اور گرانٹ کو دیکھے گا ،ہم نے سی پیک منصوبون کی پیش رفت کا جائزہ لیا ، صوبون کو سی پیک منصوبوں کے ہائی ویز منصوبوں کی فزیبلٹی ستمبر تک مکمل کرنے کا کہا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد مین خصوصی اقتصادی زون کو نئے ایئر پورٹ کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا ۔ حکومت سندھ اور ریلوے منسٹری کو کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون منصوبوں کیلئے تنازعات چار ہفتے کے اندر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سی پیک کی ذمہ داری دی ، سی پیک کا سفر ہماری حکومت اور میرے لئے یاد گا ر ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے، سی پیک کے خلاف بہت شازشیں کی گئی اور اب بھی کی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک بزدل نے میرے جسم میں بھی گولی داغی جو ہمیشہ جسم میں رہے گی ، مجھے گولی لگی تو محسوس ہوا کہ اللہ نے سی پیک مکمل کرنے کیلئے دوبارہ موقعہ دیا ۔ وفاقی وزیر ے کہا کہ تمام وزرائے اعلی نے سی پیک کی مکمل سپورٹ کی ، ہم نے سی پیک کا سفر جاری رکھنا ہے، ہمیں ایشن ٹائیگر بننا ہے، اقتصادی ترقی کے سفر کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، میں امید کرتا ہوں کہ قوم کا ووٹ اقتصادی ترقی کیلئے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کو شروع کر نے کیلئے درکار جلد مکمل کریں ، گوادر کی آبادی آئندہ بیس سال میں بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر ٹی20 نہیں ٹیسٹ میچ ہے ، دہشتگردی کا خاتمہ ترقی کے سفر کیلئے ضروری ہے ، دہشتگردوں اور دہشت گرد رویوں کو ختم کرنا ہے ، نفرت کا بیانیہ ختم کرنا ہے تاکہ دہشتگردی کو ختم کیا جائے ، نومبر میں چین میں نمائش کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چین کی منتقل ہونے والی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق مراعات دیں گے ،چین کے ساتھ زرعی اور اجناس کی تجارت میں مشکالات کے خاتمے کیلئے دس دن میں روڈ میپ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں لوگوں کا ووٹ اقتصادی کامیابی کیلئے ہو گا ، ستر سال ہم جیو پولیٹیکل گیمز کا حصہ رہے، ہم نے جیو اکنامکس کو ملک کا حصہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سو دن کا لولی پوپ مت دیں ،قوم کو بتائیں خیبر پختونخواہ کے عوام کو کیا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ بعد الیکشن ہو رہے ہیں، پاکستانی عوام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 21 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
نوازشریف نے ایوان فیلڈریفرنس میں احتساب عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانا شروع کردیا، منی ٹریل سے متعلق سوال کا جواب حسن اور حسین نواز کے کھاتے میں ڈال دیا
-
25 ،26 ،27 جولائی کو انتخابات کیلئے تاریخ کی تجویز ،الیکشن کمیشن نے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دی
-
انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان کے نگران وزیراعظم کے نام کر اعلان کردیا گیا
-
چیئرمین نیب کا اکرم درانی کی غیرقانونی تقرریوں کانوٹس،ڈی جی نیب راولپنڈی کو مکمل جانچ پڑتال کا حکم
-
تحریک انصاف نے خود کو اگلی حکومت کے لیے تیار کر لیا
-
18ء کے انتخابات میں ووٹ کو ضرور عزت ملے گی، نواز شریف
-
نواز شریف سے 127سوالات کے جواب پوچھے گئے ، انہوں نے صرف 55سوالوں کے جواب دیئے، پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دیئے ہیں، ہم کسی صورت مسلم لیگ (ن) سے اتحاد نہیں کریں گے،
-
دکھی انسانیت کی خدمت میرے لہو میں رچی بسی ہوئی ہے ، صحت کی سہولتوں کوعالمی معیار تک لیجانامشن ہے،باقی صوبوںکو بھی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اورہماری ٹیم سے سیکھیں کہ سٹیٹ آف دی آرٹ صحت کے ادارے ..
-
نااہلی اپیل کیس: کیا خواجہ آصف عہدے کا غلط استعمال نہیں کر رہے تھی سپریم کورٹ
-
پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی اہلکار نے بھارت پہنچتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا
-
نواز شریف کا بیٹوں کے فلیٹس کی خریداری کے ذرائع سے اظہار لاعلمی شرمناک ہے ،ْعمران خان
-
ْعمران 100دن نہیں 1825دنوں کا حساب دے ، اس نے 2013 میں جو منشور دیا اس پر عمل ہی نہیں کیا
-
سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں اسلحے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا
-
تحریک انصاف کی قیادت کو اگلے دور کا ایجنڈا پیش کرنے کی بجائے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کا حساب دینا چاہیئے
-
پاکستان کو زیتون پیدا کرنے والے اہم ملکوں میں شامل کرنے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا
-
ڈی ہائیڈرنٹ سے کیسے بچا جائے، ماہرین طب نے بتادیا ،ہیٹ اسٹروک کی علامات، بچائو اور دیگر طریقہ کار بتادیئے گئے
-
شیخ زید ہسپتال میں سات سالہ پیدائشی نابینا بچے کی آپریشن کے بعد نظر بحال ہو گئی
-
پنوعاقل کے علاقے بائیجی کے نواحی گاؤں عدل کلوڑ میں ہونے والے ٹیچر کے قتل کا ڈراپ سین
-
لاہور کے مختلف علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز میں فنی خرابی سے متاثر ہونے والی بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے،ترجمان این ٹی ڈی سی
-
شوبز کی کسی شخصیت کو صوبہ میں پولیو کے لئے سفیر مقرر نہیں کیا،عاطف رحمان
-
امریکا اپنی سازشوں میں کامیاب ہوگیا، سی پیک کے حوالے سے بری خبر
-
عمران خان نے سو دنوں میں پلان پر عمل درآمد کرا لیا تو میں سیاست چھوڑ دونگا،خورشید شا ہ کا اعلان
-
بھارت کا پاکستان پر پھر سے خوفناک "حملہ"
-
پاکستان کی انوکھی ترین موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا
-
باکمال ائیر لائن کی انتظامیہ کے سیاہ کرتوت سامنے آ گئے
-
اسلام آباد پولیس کا انقلابی اقدام ،پولیس کے ہنگامی یونٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا
-
نگران وزیراعظم کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں نام مسترد کرتے ہیں‘فواد چوہدری
-
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا
-
کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوئوں سے نہ ملک ترقی کرتا ہے اور نہ کوئی مثبت تبدیلی آسکتی ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
-
اب آئے گا پاکستان کی سیاست میں بھونچال، مریم نواز نے کارکنوں کو خطرناک منصوبے سے آگاہ کردیا
-
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھارت رقوم منتقل کرنے کا کیس ڈی جی راولپنڈی عرفان نعیم منگی کے سپرد کر دیا
-
پنجاب فو ڈاتھارٹی نے رمضان بازاروں میں بیمار مرغیوں کی فروخت پر2چکن سیل سنٹر زسر بمہر کر دیئے
-
بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں مواصلات ‘ صحت ‘ تعلیم اور پانی کی فراہمی کے لئے 50 ارب روپے مختص
-
بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 6.7 فیصد تک بڑھنے کی توقع
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک
-
آسٹریلیامیں گاڑی نے بھاری بھرکم بوئنگ 787 طیارہ کھینچ ڈالا،
-
سعودی عرب، موبائل استعمال کرنے والوں میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہو گئی
-
عراقی انتخابات میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ و برسوں بعد اپ سیٹ شکست
-
چین نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
-
مصر،15 سالہ لڑکے کا فیس بک پر اعلان خودکشی ، دو دن بعد لاش برآمد
-
برازیل،خوبصورت جزیرہ فرنینڈو ڈی نورونہا 12برس بعد بچے کی پیدائش پر جھوم اٹھا
-
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے انٹری ویزوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ،
-
چین ،ْنوکیا کے نئے فون کے تمام سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت
-
چین ،ْحب الوطنی‘ کو فروغ دینے کیلئے مساجد میں قومی پرچم لہرانے کی ہدایت
-
اماراتی حکومت نے ویزوں کی لوٹ سیل لگا دی
-
ترک عدالت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 104 افراد کو عمر قید کی سزاء سنا دی
-
آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، لاشوں کا ڈھیر لگ گیا
-
52 لاکھ فوجی، 175 ارب ڈالرز سے زائد کا بجٹ، ترک صدر نے اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کیلئے دھماکہ خیز منصوبہ پیش کردیا
-
دنیا کا وہ پہلا ملک جس نے چاند کے تاریک حصے پر قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کر دیں
-
ایران میں فسادات پھوٹ پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.