چین نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

واشنگٹن اور بیجنگ ایک دوسرے پر ٹیرف عائد کرنے سے پیچھے ہٹنے پر متفق ہوگئے ہیں،امریکی وزیر خزانہ کی تصدیق

پیر 21 مئی 2018 18:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء)امریکی وزیر خزانہ سٹینو مین نے گزشتہ روز تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ ایک دوسرے پر ٹیرف ڈیوٹی عائد کرنے سے پیچھے ہٹنے پر متفق ہوگئے ہیں،یہ فیصلہ چین کے ساتھ امریکی تجارتی خسارہ کم کرنے کے فیصلے کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے بہت بامعنی پیش رفت کی ہے اور ہم ایک فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں،یہ بات فچن نے خبررساں ادارے فوکس نیوز کو گزشتہ روز بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ بس اس وقت جب اس فریم ورک کو عملی شکل دے رہے ہیں تو ہم نے ٹیرف عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کے نائب وزیراعظم لیوہی،جنہوں نے اس ہفتے ایک اعلیٰ سطحی چینی وفد کی امریکہ میں قیادت کی تھی،نے قبل ازیںاعلان کیا تھا کہ دونوں فریق ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے پیچھے ہٹنے پر متفق ہو گئے ہیں۔