برازیل،خوبصورت جزیرہ فرنینڈو ڈی نورونہا 12برس بعد بچے کی پیدائش پر جھوم اٹھا

پیر 21 مئی 2018 20:02

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء)برازیل کا خوبصورت جزیرہ فرنینڈو ڈی نورونہا 12برس بعد بچے کی پیدائش پر جھوم اٹھا،جزیرہ پر بچے کی پیدائش پر پابندی عائد تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلی جزیرے فرنینڈو ڈی نورونہا کا شمار دنیا کے چند بہترین ساحلوں میں ہوتا ہے۔برازیل کے ایک دور افتادہ جزیرے پر 12 سال کے بعد کسی بچے کی پیدائش پر جشن منایا جا رہا ہے۔

اس جزیرے پر بچہ پیدا کرنے پر پابندیاں تھیں۔

(جاری ہے)

فرنینڈو ڈی نورونہا جزیرہ برازیل کے معروف شہر نیٹال سے 370 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہاں تقریباً تین ہزار افراد آباد ہیں جبکہ یہاں کے ہسپتال میں کوئی میٹرنٹی وارڈ نہیں ہے۔جو مائیں امید سے ہوتی ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ بچے کی ولادت کے لیے مین لینڈ جائیں.بہر حال جزیرے پر ایک خاتون کے یہاں سنیچر کو ایک بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور وہ اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انھیں ان کے حاملہ ہونے کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا اور وہ اس ولادت پر 'حیرت زدہ' ہیں۔

متعلقہ عنوان :