سعودی ائیرلائن کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی، جدہ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

منگل مئی 02:04

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) سعودی ائیرلائن کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد جدہ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی ائیرلائن کے طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ سعودی ائیرلائن کا اے 330 ائیربس کے طیارے کی پرواز مکہ سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ جا رہی تھی۔

دوران پرواز طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث راستے میں ہی سعودی شہر جدہ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا حصہ رن وے پر زمین پر گر پڑا۔ تاہم اب تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم ریسکیو ٹیمیں طیارے کے پاس پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہیں اور کوشش کر رہی ہیں کہ تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکلا لیا جائے۔

جبکہ فائر بریگیڈ طیارے میں لگی آگ بھجانے میں مصروف ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

Your Thoughts and Comments