مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار عاشق حسین گوپانگ کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

پانچ سال صرف تقریریں سنتے رہے عملی کام کوئی نہ ہوا، مودی کو گھر بلانا میاں صاحب کی غلطی تھی،گفتگو

پیر 21 مئی 2018 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار عاشق حسین گوپانگ نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ پانچ سال صرف تقریریں سنتے رہے عملی کام کوئی نہ ہوا۔ مودی کو گھر بلانا میاں صاحب کی غلطی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی جہاں پر اور بہت سے لوگ اپنی وفاداریاں بدلنے لگے اس قافلہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار عاشق گوپانگ بھی شامل ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سدال تک صرف ارکاین کی تقریریں سنتے رہے اور عملی کام کوئی نہ ہوا اور سنتے رہے کہ بجلی چوری کرنے والوں کو بجلی نہیں ملے گی مگر کچھ نہ ہوا انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ پالیسی مدتوں یاد رکھی جائے گی جو کہ دو قمی نظریہ کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس طرح کی کھٹی میٹھی اپوزیشن نہیں دیکھی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا مودی کو گھر بلانا ان کی غلطی تھی۔