پنوعاقل کے علاقے بائیجی کے نواحی گاؤں عدل کلوڑ میں ہونے والے ٹیچر کے قتل کا ڈراپ سین

پیر 21 مئی 2018 23:43

سکھر۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء)پنوعاقل کے علاقے بائیجی کے نواحی گاؤں عدل کلوڑ میں ہونے والے ٹیچر غلام حیدر کلوڑ کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،پولیس ترجمان کے مطابق مقتول کا قاتل اس کا اپنا سگا بھتیجا ماجد نکلا، قتل میں دوسرے بھتیجے خالد کی بیوی رفیہ بھی ملوث نکلی، مقتول نے رات کے وقت بڑے بھتیجے کی بیوی رفیہ کو دیور ماجد کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا جس پر ماجد اور رفیہ نے بات کو چھپانے کیلئے چچا کو فائر کرکے قتل کیا اورتفتیش کا رخ موڑنے کیلئے ملزمان نے پولیس کو دیگر پانچ افراد کے نام دیئے ،ایس ایس پی سکھر کیجانب سے اصل حقائق سامنے لانے کیلیے دو بار کیس کی تفتیش کروائی جس سے اصل حقیقت سامنے آگئی ،قاتل کے بڑے بھائی خالد کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس حقیقت بیان کردی،قتل کے لیے ماجد نے زوہیب کا پسٹل استعمال کیا ،قتل میں مطلوب زوہیب اور ماجد کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہیں، جبکہ خالد اور ارشاد پولیس تحویل میں ہیں ،اسکول ٹیچر غلام حیدر کو دو ماہ قبل رات کے وقت گھر میں فائر کرکے قتل کیا گیا تھا،قتل کی مقدمہ تھانہ بائیجی میں مقتول کے بھائی غلام مصطفی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ملزمان نے تفتیش کا رخ موڑنے کیلئے ماجد کے کہنے پر قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاجی دھرنا بھی دیا ،قتل میں ملوث اصل ملزمان کے خلاف اب سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔